کوئٹہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اکتوبر 2015
 لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس:فوٹو:فائل

لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس:فوٹو:فائل

کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں فائرنگ سے  خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی سردہ میں نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جب کہ علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں شناخت کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔