بہاولپور میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دارپر لٹکا دیاگیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اکتوبر 2015
سانحہ پشاور کے بعد اب تک ملک بھر میں 300 سے زائد مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے فوٹو: فائل

سانحہ پشاور کے بعد اب تک ملک بھر میں 300 سے زائد مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے فوٹو: فائل

بہاورلپور: نیو سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دارپر لٹکا دیاگیا۔

بہاولپورکی نیوسینٹرل جیل میں قید مجرم محمد انیس عرف عمر کو عدالت کی جانب سے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے پر پھانسی دےدی گئی۔ محمد انیس نے1997 میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت کرنےپر احسان نامی شخص کو قتل کردیاتھا۔ مجرم کی لاش کو قانونی کارروائی کےبعد ورثا کے حوالے کردیاگیا۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد اب تک ملک بھر میں 300 سے زائد مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔