ترکی میں حکومت مخالف ریلی کے دوران بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 97 ہوگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اکتوبر 2015

انقرہ: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں حکومت کے خلاف نکالی جانے والی امن ریلی میں یکے بعدیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/d4.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/ankara-blast.jpg

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں حکومت مخالف گروپ کی جانب سے منعقدہ امن ریلی کے قریب 2 زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترک وزیرصحت کے مطابق امن ریلی میں دھماکوں کے بعد 62 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جب کہ دیگر 24 افراد اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ شہر کے مختلف اسپتالوں میں زخمی ہونے والے 186 افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/q74.jpg

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بعض ذرائع کے حوالے سے بم دھماکوں کو خود کش حملے قرار دیا ہے تاہم ابھی تک اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب ان دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے بھی قبول نہیں کی گئی۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/q82.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/foreign-office.jpg

پاکستان نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ترکی کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔