محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اکتوبر 2015
ہیکرز نے ویب سائٹ پر جاگو پاکستانیوں اور گو نواز گو کے نعرے درج کردیئے، فوٹو:فائل

ہیکرز نے ویب سائٹ پر جاگو پاکستانیوں اور گو نواز گو کے نعرے درج کردیئے، فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ہیکرز نے محکمہ موسمیات کی سائٹ ہیک کرکے اس پر جاگو پاکستانیوں اور گو نواز گو کے نعرے درج کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر موجود فارمرز ویدر نامی ٹیب جس کا تعلق کسان لنک سے ہے اسے ہیکرز کی جانب سے ہیک کرلیا گیا جب کہ ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا دعویٰ ہنٹر گجر نامی ہیکرز کی طرف سے کیا گیا۔

ہیکرز نے ویب سائٹ پر گو نوازگو اور جاگو پاکستانیوں کے نعرے بھی درج کردیئے تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے ویب سائٹ ہیک کرنے سے متعلق کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔