بھارت کی سابق خاتون کرکٹر نے خود کشی کرلی

ویب ڈیسک  پير 12 اکتوبر 2015
مدینینی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

مدینینی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

آندھرا پردیش: بھارتی شہر وجایا وادا میں سابق خاتون کرکٹر مدینینی درگا بھاوانی نے خودکشی کرلی.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجایا وادا میں مقامی کلب کی خاتون کرکٹر مدینینی درگا بھاوانی نے مبینہ طور پر گنڈالا میں واقع اپنے گھر میں خود کشی کر لی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مدینینی کے کزن گزشتہ روز ان سے ملنے آئے تو ان کی لاش پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی جس کی اطلاع انھوں نے مدینینی کے بھائی کو دی۔

پولیس حکام کے مطابق مدینینی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مدینینی درگا بھاوانی گذشتہ دنوں اس وقت خبروں کا زینت بنیں جب انھوں نے آندھرا کرکٹ ایسوسی آیشن کے جنرل سیکریٹری وی چمن دشوارنتھ پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تاہم بعد ازاں انھوں نے اپنی درخواست واپس لے لی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔