چند ایسے دلچسپ تجربات جو باربار ناکامی کے باوجود پھر بھی دہرائے جاتے ہیں

ویب ڈیسک  منگل 13 اکتوبر 2015
موبائل فون کو لیموں سے چارج کرنے والے اکثر تجربات ناکام ہونے کے باجود بھی انہیں دُہرایا جاتا ہے، فوٹو:فائل

موبائل فون کو لیموں سے چارج کرنے والے اکثر تجربات ناکام ہونے کے باجود بھی انہیں دُہرایا جاتا ہے، فوٹو:فائل

لندن: ہم اپنے گردوبیش الیکٹرانک سمیت دیگر اشیا سے متعلق دلچسپ باتیں سنتے رہتے ہیں جن میں موبائل فون کا لیموں سے چارج ہونا اور کولڈڈرنک کی ٹن سے براڈ بینڈ کی رفتار بڑھانا بھی شامل ہے جب کہ اس طرح کے عمل کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ تو نہیں نکلتا مگر انہیں پھر بھی یقین کے ساتھ دُہرایا جاتا ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/smart-1.jpg

لیموں سے موبائل فون کی چارجنگ: اگرآپ یو ٹیوب پر تلاش کریں گے تو کئی ایسی ویڈیوز مل جائیں گی جس میں لیموں سے موبائل فون کو چارج ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس طریقہ کار میں موبائل فون کا پلگ لیموں میں لگاتے ہی فون پر چارجنگ کی سبز لائٹ واضح طور پر جلتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے دعویٰ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ لیموں کا رس الیکٹرولائٹ سلوشن کی طرح کام کرتا ہے اور جیسے ہی اس میں پلگ لگایا جاتا ہے اس سے تھوڑی مقدار میں توانائی پیدا ہوتی ہے جس سے موبائل چارج ہونے لگتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب سام سنگ گلیکسی ایس 6 کو لیموں میں پلگ ان کیا گیا تو کچھ بھی توانائی پیدا نہیں ہوئی جس سے یہ سوچ تو غلط ثابت ہوگئی۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/smart-2.jpg

ٹن براڈ بینڈ کی رفتار بڑھاتا ہے: ایک اور سوچ اور طریقہ یو ٹیوب پر نظر آتا ہے اور وہ ہے برانڈ بینڈ کی رفتار کو کولڈ ڈرنک کے ٹن کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اکثر ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ٹن کو اچھی طرح کوٹ کر اسے دائروی شکل میں موٹر کر اپنے برانڈ بینڈ کے گرد لگادیں تو اس سے براڈ بینڈ کی رفتار بڑھ جائے گی۔ ماہرین نے جب اس کا تجربہ کیا اور اسے منی ڈش کی طرح کی شکل دے کر براڈ بینڈ کے گرد لگادیا اور اس کی رفتار لگانے سے قبل اور بعد میں ٹیسٹ کی تو نتیجہ صفر تھا یعنی رفتار پر کوئی فرق نہیں پڑا اور یوں یہ سوچ بھی غلط ثابت ہوئی۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/smart-3.jpg

سر کی مدد سے کار کا لاک کھولنا: کار کے ساتھ اس طرح کا عمل کرنا کچھ بے وقوفی لگتا ہے لیکن آپ اہنے سر کی مدد سے کار کا تالا کھول سکتے ہیں۔ اپنے ریموٹ کو کنپٹی کے قریب لے جائیں جس سے وائر لیس کی رینج میں اضافہ ہوجائے گا اور اسے دبائیں جس سے کار کھل جائے گی۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/smart-4.jpg

بیٹری کئی دن تک لگے رہنے سے خراب ہوجاتی ہے: اکثرو بیشتر آپ نے اپنے گردوپیش میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والے لوگوں کی یہ ماہرانہ رائے تو ضرور سنی ہوگی کہ اگر آپ اپنے موبائل کو ایک دن سے زیادہ چارج پر لگا رہنے دیں گے تو بیٹری کام چھوڑ دے گی۔ ماہرین اس سوچ کو بھی غلط قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے موبائل فون کو ایک ہفتے تک بھی چارج پر لگا کر چھوڑ دیں گے تو اس کی بیٹری کی لائف پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔