میرا پر 10 سال کے لیے انگلینڈآنے پر پابندی کا انکشاف

این این آئی  منگل 13 اکتوبر 2015
میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں،میرا ہی اس بارے میں بہتربتا سکتی ہیں،منیجر۔ فوٹو : فائل

میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں،میرا ہی اس بارے میں بہتربتا سکتی ہیں،منیجر۔ فوٹو : فائل

لاہور:  اداکارہ میرا کو 10سال کے لیے انگلینڈ میں بین کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا 3سال قبل انگلینڈ گئی تھیں جہاں انھوں نے برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر تحقیقات کے بعد میرا پر الزام ثابت ہوا اور وہاں کی بارڈر ایجنسی نے قانون 320کا اطلاق کرتے ہوئے اداکارہ میرا کو 10سال کے لیے انگلینڈ میں داخل ہونے سے بین کر دیا ۔

اس حوالے سے اداکارہ میرا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا جب کہ ان کے مینیجر سہیل راشد کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ۔ اس بارے میں میڈم ہی بہتر طور پر بتا سکتی ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔