انگلش کرکٹرزخلیجی پکوان سے لطف اندوز ہونے لگے !

اسپورٹس ڈیسک  منگل 13 اکتوبر 2015
اس دعوت میں لیام پلنکٹ اور مارک ووڈ پیش پیش رہے:فوٹو : فائل

اس دعوت میں لیام پلنکٹ اور مارک ووڈ پیش پیش رہے:فوٹو : فائل

ابو ظبی:  پاکستان سے سیریز کیلیے خلیجی ملک کے مہمان بننے والے انگلش کرکٹرز مقامی لذیذ پکوانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں، گذشتہ دنوں انھیں بکرے میں بنائی جانیوالی بریانی پیش کی گئی۔

اس دعوت میں لیام پلنکٹ اور مارک ووڈ پیش پیش رہے، دونوں نے اس روایتی کھانے کی تصویر بناکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی جاری کی، لیام پلنکٹ نے پاکستان ’ اے‘ کیخلاف دوسرے وارم اپ میچ میں 2 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

انگلش پلیئرز آنے والے دنوں میں خلیجی ملک کے اور بھی مزیدار پکوانوں سے لطف اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن اس سے قبل منگل سے ابوظبی میں ان کی پاکستان سے پہلے ٹیسٹ میں آزمائش شروع ہونے جارہی ہے، وہاں کا گرم موسم بھی انگلش کرکٹرز کیلیے مسائل کا سبب بنا ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔