پاکستان کے لیے جاسوسی: رابن رافیل کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی اخبار

آئی این پی  منگل 13 اکتوبر 2015
محکمہ انصاف نے ان کیخلاف جاسوسی کے الزامات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا۔:فوٹو : فائل

محکمہ انصاف نے ان کیخلاف جاسوسی کے الزامات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا۔:فوٹو : فائل

واشنگٹن:  امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کو سابق سفارتکار رابن رافیل کیخلاف پاکستان کیلیے جاسوسی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، محکمہ انصاف نے ان کیخلاف جاسوسی کے الزامات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکاکے محکمہ انصاف نے سابق سفارتکار رابن رافیل کیخلاف پاکستان کیلیے جاسوسی کے الزام کے تحت تحقیقات گزشتہ سال شروع کی تھی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستانی رہنماؤں اور عہدیداروں سے ملاقاتوں کے بعد امریکی حکام کو شبہ ہوا تھا کہ رابن رافیل پاکستان کیلیے جاسوسی کر رہی تھیں، ایک سال کی مسلسل تحقیقات کے دوران ایف بی آئی نے رابن رافیل کا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ  میں دفتر سیل کیااور ان کے گھر کی تلاشی بھی لی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔