عمران خان انتخابات سے پہلے مولاجٹ اوربعد میں یملا جٹ بن جاتے ہیں، پرویزرشید

ویب ڈیسک  منگل 13 اکتوبر 2015
بھارت پاکستان سے مہمان نواز ی کا سبق سیکھے۔پرویز رشید، فوٹو:فائل

بھارت پاکستان سے مہمان نواز ی کا سبق سیکھے۔پرویز رشید، فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ضمنی انتخابات سے پہلے مولاجٹ اور بعد یملا جٹ بنے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویزرشید کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل عمران مولاجٹ جب کہ بعد میں یملاجٹ بن جاتے ہیں جو پیسے دوستوں کے ساتھ لٹا کر گھر جاکر بتاتا ہے کہ مجھے لوٹ لیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں این اے 122 میں 2013 جتنے ووٹ ہی ملے تاہم ضمنی انتخاب میں عمران خان کےالزامات اور نواز شریف کی شفافیت کےدرمیان مقابلہ ہوا ہے جس میں جیت (ن) لیگ کی ہوئی ہے۔

دوسری جانب پرویز رشید کا گزشتہ روز بھارت میں سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب رونمائی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے تقریب رونمائی پرہونے والی بدتہذیبی کا نوٹس لیا ہے، بھارت نےکل جس طرح تنگ نظری اورتعصب کامظاہرہ کیا وہ قابل مذمت ہے، ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے حسب روایت تعصب اور تنگ نظری کا مظاہرہ کیا جس نے دنیا بھر میں امن کے خواہش مندوں کو دکھی کیا، پاکستان کے لوگ امن پسند اور فراخ دل ہیں، بھارت پاکستان سے مہمان نواز ی کا سبق سیکھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔