مارچ 2018 تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا ، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک  منگل 13 اکتوبر 2015
داسو اور بھاشا ڈیم کی تعمیر سےعوام کو سستی بجلی میسر آسکے گی، اسحاق ڈار فوٹو: فائل

داسو اور بھاشا ڈیم کی تعمیر سےعوام کو سستی بجلی میسر آسکے گی، اسحاق ڈار فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مارچ 2018 تک ملک میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے حکومت کئی قلیل اور طویل مدتی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ ہم اپنے دور حکومت میں نیشنل گرڈ میں 10 ہزار 600 میگا واٹ بجلی شامل کریں گے، جس سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔ اس کے علاوہ داسو اور بھاشا ڈیم پر بھی کام ہورہا ہے جس سے عوام کو سستی بجلی میسر آسکے گی۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ غریب پرور منصوبہ ہے جس کا مقصد پسماندہ خاندانوں کی مالی امداد ہے، حکومت نے رواں مالی سال اس کے لئے 102 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔