بھارت میں پوسٹ مارٹم سے عین قبل مردہ اچانک زندہ ہوگیا

ویب ڈیسک  منگل 13 اکتوبر 2015
42 سالہ شخص پرشانت نے پوسٹ مارٹم کے دوران اپنی آنکھیں کھول کر ڈاکٹر اوراسپتال کے دیگر ملازمین کو حیرت میں ڈال دیا۔ فوٹو: بی بی سی

42 سالہ شخص پرشانت نے پوسٹ مارٹم کے دوران اپنی آنکھیں کھول کر ڈاکٹر اوراسپتال کے دیگر ملازمین کو حیرت میں ڈال دیا۔ فوٹو: بی بی سی

ممبئی: بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں ایک شخص کو مردہ قرار دے کر ڈاکٹروں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا لیکن پوسٹ مارٹم سے عین قبل ’مردہ‘ اچانک زندہ ہوگیا۔

بھارت کے صنعتی شہر ممبئی کے علاقے سائن کے ایک اسپتال میں پوسٹ مارٹم سے عین قبل ایک لاش کے زندہ ہونے کا منفرد واقعہ پیش آیا، لک مانیہ تلک اسپتال میں 42 سالہ شخص پرشانت کو پوسٹ مارٹم کے لئے لایا گیا اور پوسٹ مارٹم کا عمل شروع ہونے ہی والا تھا کہ پرشانت نے اپنی آنکھیں کھول کر ڈاکٹر اوراسپتال کے دیگر ملازمین کو حیرت میں ڈال دیا۔

اسپتال کے ڈین ڈاکٹر سلیمان مرچنٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے لئے پولیس اسپتال میں لاش لے کر آئی اور کہا کہ ہم ایک مردہ لاش لائے ہیں جس کا پوسٹ مارٹم فوری طور پر ہونا ہے کیونکہ ہمیں وی آئی پی کی سیکیورٹی کے لیے جلدی جانا ہے اس لئے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرکو جلد بازی میں ہی چیک اپ کرنا پڑا جس کی وجہ سے یہ غفلت ہوگئی۔ ڈاکٹرسلیمان کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت میں بہتری آرہی ہے جسے فی الحال آئی سی یو میں سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔