کراچی کے علاقے سائٹ ایریا سے ٹارگٹ کلر گرفتار، سی ٹی ڈی

ویب ڈیسک  منگل 13 اکتوبر 2015
ملزم 2012 میں  رینجرز کی چیک پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث ہے، انچارج محکمہ انسداد دہشت گردی ، فوٹو:فائل

ملزم 2012 میں رینجرز کی چیک پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث ہے، انچارج محکمہ انسداد دہشت گردی ، فوٹو:فائل

 کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی نے سائٹ ایریا میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر کو گرفتر کرلیا۔

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج مظہر مشوانی کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا جس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم 2012 میں رینجرز کی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ہے اور اس نے دوران تفتیش 7 افراد کے قتل کا بھی اعتراف کیا جب کہ ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔