کرینہ کپور کا پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 18 اکتوبر 2015
 کرینہ کپور نے پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،فوٹو:فائل

کرینہ کپور نے پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹائلش کوئن اور شوخ و چنچل اداکارہ کرینہ کپور نے پاکستان کے نامور فلم ڈائریکٹر شعیب منصور کی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا شمار انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں یہی نہیں  انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کے تینوں حکمرانز خانز کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے تاہم اب کرینہ کپور پاکستانی فلم جلوہ گر ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ڈائریکٹر شعیب منصور کی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ اداکارہ فلم کا اسکرپٹ پڑھنے اور معاہدے کے لیے اگلے ہفتے دبئی روانہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کرینہ کپور نے پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔