موسمِ سرما میں اپنے لباس کو دیں 15 نئے رنگ اور دلکش انداز

 بدھ 4 نومبر 2015
Gul Ahmed
Publishing Partner
اس پت جھڑ میں  ہر خاتون کا لباس کلر وھیل سے لیے گئے رنگین اور شوخ شیڈز سے دمکنا چاہیے۔

اس پت جھڑ میں ہر خاتون کا لباس کلر وھیل سے لیے گئے رنگین اور شوخ شیڈز سے دمکنا چاہیے۔

سردی کی آمد آمد ہے اور ہلکے رنگ اور فون شیڈز کب کے ہوئے پرانے۔ اس پت جھڑ میں ہر خاتون کا لباس کلر وھیل سے لیے گئے رنگین اور شوخ شیڈز سے دمکنا چاہیے ۔ چھوٹے گلے اور لمبی آستینیں نہ صرف سرد لہر سے محفوظ رکھتی ہیں بلکہ آپ کے لباس میں روایتی وقار کو بھی ظاہر کریں گی۔ لیکن اس میں سگریٹ پینٹس ہی سب سے اہم ہیں کیونکہ پیٹرن، ایمبرائڈری، اور پرنٹڈ شلواروں اور پلازوز کا دور ہوگیا پرانا۔

یہاں خزاں کے پھیکے رنگوں میں رنگینی اور شوخی شامل کرنے کے 15 اہم طریقے بیان کیے جارہے ہیں۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/1.jpg

آپ جانتی ہیں کہ جس لباس کی بیس بلیک ہو، وہ ہر موقع کے لیے ہوتا ہے! یہ اسمارٹ لباس ایک ایسا غیر روایتی پرنٹ ہے جس میں میجنٹا کے شیڈز شامل ہیں اور سیاہ بیس پر سرخی بہتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اس پر کرسٹل اسٹڈ ، پٹے والا بیگ (سیچل) اور اسٹائلش چپل آپ کے لُک کو مزید نکھاریں گے۔ جیسے آپ کا دل چاہے اسے پہنئے آپ ہمیشہ ہی بہتر دکھائی دیں گی۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/2.jpg

بلیک بیس کے ساتھ شوخ پیلا رنگ دن اور رات کے ملاپ کو ظاہر کرتا ہے۔ نئے ٹرینڈ کے تجربات کرنے والوں کے لیے یہ ایک مختلف مگر دلکش احساس ہوگا! اگر فلوئنگ آستینیں ہوں تو کیا کہنے ۔ اسے پلین بلیک ٹائٹس یا سولڈ بلیک سگریٹ پینٹس کے ساتھ بھی پہنا جاسکتا ہے۔ جو دوپٹہ نہیں پہنتی لیکن لباس کا حسن دوپٹے میں چھپانا نہیں چاہتی وہ اپنے تخلیقی انداز سے ہیڈ اسکارف پہن سکتی ہیں یا اسے گردن کی پشت سے باندھ سکتی ہیں۔ یہ انداز گرل ود دی پرل ایئرنگ کی مشہورپینٹنگ کا لُک دے گا جسے اسکارلیٹ جوہانسن نے بھی ایک فلم میں اپنایا۔ اس لُک کو پھولدار کلچ ( بٹوے) سے بڑھایئے اور اگر مزید اٹریکشن چاہیے تو اچھے ایئرنگز بھی خوب جمیں گے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/3.jpg

جو خواتین موسمِ سرما میں اپنے پسندیدہ ’فون‘ شیڈز آزمانا نہیں چاہتیں وہ سرد موسم میں بسکٹ براؤن بیس کے ساتھ زمینی ٹون میں پرنٹڈ فیبرک کو موقع دیں ۔ شرٹ میں ہلکی سی لیس اور فون رنگ کے سینڈل اس وقت پاکستان کا زبردست ٹرینڈ ہیں۔ اسے کام کرنے کی جگہ پہن کر جائیں اور اگر شام میں فوری طور پر ڈنر میں جانا ہو تو بڑے شینڈلیئر ایئررنگز اور ایسٹرن بیگ آپ کے شام کے ڈریس کو ایک حسین اور فارمل لُک دیں گے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/4.jpg

یہ میرے پسندیدہ ڈیزائنز میں سے ایک ہے۔ بولڈ مگر روایتی کیونکہ یہ مشرقی اور ماڈرن فیشن کا پرفیکٹ ملاپ ہے۔ سردیوں کی شاموں کے لیے یہ موزوں ہے کیونکہ ڈیلفی اسٹائل کا یہ ڈریس اس وقت پاکستان فیشن سین میں نمایاں ہے۔ اے لائن کوٹ، رائن سٹون بندے، اور ایک بڑا کنٹراسٹ بیگ اور سینڈل اسے مزید نکھاریں گے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/5.jpg

خصوصاً خزاں میں چاکلیٹ براؤن شیڈز اور کرمسن کلر کو بہت سے اسٹائل دیے جاسکتے ہیں ۔ لمبی فلوئنگ شرٹ، چوڑی دار پاجامہ ، یا چھوٹی شرٹ کو سگریٹ پینٹس کے ساتھ پہنا جاسکتا ہے اور کئی انداز سے زیب تن کیا جاسکتا ہے۔ اس پر ہلکا میک اپ آپ کو نیا روپ دے گا۔ یہ ایک وقت میں روایتی ہے اور ٹرینڈی بھی۔ اس کے ساتھ ہوبو بیگ ایک الگ انداز دے گا اور مشرقی دوپٹی چپل اور سرخ ایئررنگ آپ کو دیسی لُک دیں گی۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/6.jpg

دوستوں کے ساتھ شاپنگ کرنی ہو یا لنچ، یہ ایک بہترین لباس ہے۔ اس میں گھٹنوں تک پینل والی پیٹرن شرٹ پہنی جاسکتی ہے۔ اس پر وائٹ پینٹ بہت کھلے گی اور ایک سادہ پیٹرن بیگ، روایتی سلور ایئررنگ اور کیژول فلیٹ سینڈل زبردست لُک دیں گے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/7.jpg

نیوی بلیو میں بلاک پرنٹڈ ڈریس، پرنٹڈ آستینوں اور کھڑے کالر کے ساتھ ایک خوبصورت انداز فراہم کرتا اوراسے اکثر ایسا ہی بنایا جاتا ہے۔ گلابی اور سبز شیڈزکے پھولدار کڑاہی والا لباس روایتی لنچ اور ڈنر پر پہنا جانے والا ایک خوبصورت ڈریس بن سکتا ہے۔ اس پر سیڈونا ڈراپ ایئررنگ بہت خوب جچیں گے اور پھولدار کلچ اور چوڑے چپل ایک خوبصورت کامبی نیشن بنائیں گے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/8.jpg

اس ریشمی دوپٹے کو سردیوں کے لیے اپنی ضروری لسٹ میں شامل کرلیجیئے۔ اس میں گلاب کے بڑے بڑے پھولوں کا پیٹرن اوراسی مناسبت سے کم پیٹرن والی سالڈ چارکول گرے شرٹ ، کئی مختلف انداز فراہم کرتی ہے۔ یہ فارمل ڈریس ہے اور شام کے لیے ایک کلاسک لباس ہے۔ لیئر ایئررنگ، مشرقی ٹوٹ بیگ اور سیاہ ہیلز اس پر بہت خوبصورت دکھائی دیں گے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/9.jpg

لائٹ بلیو اسٹیل رنگ کی یہ شرٹ ، بھرے ہوئے گلے کے ساتھ یہ شام کا بہترین لباس اور دن کی میٹنگ کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ ایک دوپٹہ پورے لباس کو مزید باوقار بناتا ہے۔ سلور موتی کے ایئررنگز، مشرقی اور روایتی بیگ اور فلیٹ سینڈل ایک خوبصورت اور دلکش انداز فراہم کرتے ہیں۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/10.jpg

اس موسمِ گرما میں سبز اور ٹرکوئز رنگ بہت پہنا گیا لیکن اب بھی بلیک ڈریس پر اس رنگ کی ایمبرائڈری فیشن میں اِن ہے۔ یہ لباس ایک طرف پرنٹڈ ہے اور دوسری جانب ایمبرائڈری میں بھی دستیاب ہے۔ صرف ایمبرائڈری فیبرک سے شرٹ بناکر اس سے ایک فارمل لباس تیار کیا جاسکتا ہے اور پیٹرن والے ٹکڑوں سے پینل میں اضافہ ممکن ہے۔ اگر بیگ اور دیگر چیزیں پہننی ہوں تو وہ مختلف شیڈز کی ہوسکتی ہیں۔ بہترین مشورہ ہے کہ چھوٹا بیگ تھامئے اور اچھی ہیلز منتخب کیجیے اور یوں آپ کسی بھی پارٹی میں جانے کے لیے تیار ہیں۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/11.jpg

مسٹرڈ ڈریس پر بلیو، براؤن اور پنک پھول اور ڈیزائن ایک دلکش انتخاب ہے۔ اس کے شوخ رنگ اور آستینوں کی چیکر بارڈر آپ کی عمر کو کئی برس کم ظاہر کرکے جوان اور تروتازہ ظاہر کرتی ہیں ۔ اپنے بالوں کو ایک طرف کرکے اسے جوڑے کی شکل دیکر وقت کی قید سے باہر نکل آئیں۔ فون رنگ کے ایئررنگز کا جوڑا، روشن ریشمی پرس اور سینڈل آپ کے اسٹائل کو ایک ڈرامائی لُک دیں گے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/12.jpg

پھولدار پرنٹس، ایمبرائیڈری اور پیٹرن کو سیاہ لباس میں شامل کرکے حیرت انگیز لباس میں بدلیے۔ دفتراور کام کی جگہ پر اسے فارمل شرٹ بناکر پہنا جاسکتا ہے اور دوپٹہ پہن کر سیمی فارمل ڈریس میں بدلا جاسکتا ہے۔ رنگوں کا عجیب وغریب مکسچر لباس کو ایک روایتی رنگ دیتا ہے۔ چاہے تو اسے ڈنر پارٹی میں پہنیں ، کسی موسیقی کے فنکشن یا پھر شادی کی ڈھولکی میں پہن کر جائیں۔ اس کے ساتھ بروکیڈ کا پرنٹڈ بیگ، فلیٹ سینڈل کا شوخ اور روشن جوڑا اور کرسٹل ایئررنگز سے آپ پارٹی میں نمایاں ہوکر اسے لوٹ لیں گی۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/13.jpg

آفس ویئر کے لیے ایک بہترین چوائس جس میں کوبالٹ بلیو ڈریس کٹ کلوز گلے کے ساتھ بناکر اسے ایک نیا لک دیا جاسکتا ہے۔ لباس میں ریگل پرنٹ کی آستینیں اور پھولوں والی ایمبرائڈری سب سے ذیادہ اہم ہیں جو لباس کو وہ روپ دیتی ہیں جو خواتین کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔ اس میں روایتی اور ٹرائبل نیکلس، ایسے ہی ایئررنگز اور اونچی ہیل کے سینڈل آپ کو ایک ملکہ کا روپ دیں گے اور آپ ہرسمت سے تعریف حاصل کریں گی۔ ایک بڑے ٹوٹ بیگ کے ساتھ اسے ایک تھوڑا کیژول بنایا جاسکتا ہے۔

 

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/14.jpg

سرخ رنگ کا کوئی بھی شیڈ ہو اور اس پرسیاہ رنگ ، یہ نہ پرانا ہوتا ہے اور نہ ہی ٹرینڈ سے باہر۔ ایسا ہی ایک لباس یہاں نظر آرہا ہے جس میں مرسلا رنگ کی بیس ہے اور آستینوں پر سیاہ رنگ کی ایمبرائڈری اور گلے پر ایسی ہی کڑاہی نمایاں ہے جو لباس کو نیم فارمل بناتی ہے۔ سلور ایئررنگز، ٹخنے والے اسٹریپ کے سینڈل ، پیٹرن والا بروکیڈ سے بنا کِھلتا ہوا سرخ یا بلیک بیگ بہترین کامبی نیشن ہے۔ ایمبرائیڈری کو ظاہر کرنے کے لیے اپنے بالوں کو اُٹھا کر پونی ٹیل کی شکل دیں جو آپ کو محفل کی جان بنادیں گے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/15.jpg

روشن ایمبرائڈری اور میجنٹا کے شیڈز کے ساتھ جامنی رنگ کا یہ لباس اپنی نوعیت کا ایک مختلف ڈریس ہے۔ اس میں اورنج پائپنگ گلے سے نیچے تک جاتی ہے جو ڈریس کو ایک واضح اور عمدہ شکل دیتی ہے۔ اس پر شوخ پھولوں کا دوپٹہ اور پلین سولڈ رنگوں والی پینٹ اسے بہترین لک دیتی ہے۔ اس میں روایتی اور ٹرائبل ایئررنگز اور پھولدار پرس ڈریس کو شام کے لیے انتہائی موزوں بناتا ہے جو آپ کے دوستوں کو بھی بہت پسند آئے گا۔

یہ موسمِ سرما اور خزاں کے لیے بہترین لباس کی ٹپس اور آئیڈیاز ہیں جو ایک جانب آپ کی شان  میں اضافہ کرتی ہیں تو دوسری جانب اسٹائلش بھی بناتی ہیں۔ اس میں درست کلر اور دیگر پہناوے آپ کو ہر گھڑی اور ہر لمحہ اہم بناتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔