لاہورمیں سبزی منڈی کے قریب کولڈ اسٹورمیں گیس لیکیج،90سے زائد مزدوربے ہوش

ویب ڈیسک  منگل 24 نومبر 2015

لاہور: سبزی منڈی کے قریب کولڈ اسٹور میں گیس لیکیج کے باعث 90 سے زائد مزدور بے ہوش ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سبزی منڈی کے قریب ٹنڈا ریلوے کراسنگ کے قریب کولڈ اسٹور میں گیس لیکیج کے باعث 90 سے زائد مزدور بے ہوش ہوگئے ہیں جنھیں فوری طور پر میوا اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گیس کے مسلسل اخراج سے علاقہ مکین بھی پریشان ہیں اور گیس کے مسلسل اخراج سے علاقے میں سانس لینا دشوار ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔