پاک چین دوستی سودمند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے، شہبازشریف

ویب ڈیسک  بدھ 25 نومبر 2015
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت پاک چین تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی،شہباز شریف، فوٹو: فائل

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت پاک چین تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی،شہباز شریف، فوٹو: فائل

لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین کی دوستی سودمند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چین کے قونصل جنرل یوبورن نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت پاک چین تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورمیں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی سودمند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔