کراچی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،5 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 25 نومبر 2015
دھماکے میں زخمیوں کی ھالت تشویشناک ہے فوٹو: فائل

دھماکے میں زخمیوں کی ھالت تشویشناک ہے فوٹو: فائل

 کراچی: لی مارکیٹ میں ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ایل پی جی گیس سلنڈرکی دکان میں اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طورپرسول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا جب کہ دیگرکی حالت بھی تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا سیلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوابلکہ اس کے لئے آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا اوراسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔