کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرز

ویب ڈیسک  بدھ 25 نومبر 2015
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ترجمان رینجرز ، فوٹو: فائل

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ترجمان رینجرز ، فوٹو: فائل

 کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سلطان آباد، پپری اور سٹی ریلوے کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی جس میں 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔