جنونی فوٹو گرافر 6 سال تک 7 لاکھ سے زائد تصاویر کھینچنے کے بعد مطلوبہ تصویر لینے میں کامیاب

ویب ڈیسک  جمعـء 27 نومبر 2015
کنگ فشر کی پانی میں غوطہ لگانے کی سب سے بہترین تصویر کے لہے فوٹوگرافر نے 4200 گھنٹے محنت کی، فوٹو: 
ڈیلی میل

کنگ فشر کی پانی میں غوطہ لگانے کی سب سے بہترین تصویر کے لہے فوٹوگرافر نے 4200 گھنٹے محنت کی، فوٹو: ڈیلی میل

ایڈن برگ: انسان اگر کس بھی کام کو کرنے کی ٹھان لے تو وہ اس کا جنون بن جاتا ہے ایسے ہی ایک اسکاٹ لینڈ یارڈ کے جنونی فوٹو گرافر نے اپنی مطلوبہ تصویر لینے کے لیے 6 سال تک 7 لاکھ 20 ہزار تصویریں کھینچیں اور بلآخر وہ اپنی مطلوبہ تصویر لینے میں کامیاب ہوگیا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے فوٹو گرافر ایلن مک فیڈن نے 6 سال قبل فوٹوگرافی شروع کی اور کنگ فشر پرندے کی تصاویر لینے کی ابتدا کی جو پانی میں غوطہ لگا کر اپنا شکار کرتا ہے۔ اس نے اپنے گھر کے ساتھ موجود جھیل پر روزانہ سیکڑوں تصاویر لے کر کوشش کی کہ کنگ فشر کی بہترین تصویر لی جاسکے لیکن اس میں کامیابی نہیں ہوئی۔

دھن کے پکے فوٹوگرافر نے اپنی مطلوبہ تصویر حاصل کرنے کے لیے ان تھک محنت کی اور ہمت نہ ہارتے ہوئے اپنی کوشش جاری رکھی۔ اس نے پرندوں کے لیے گھونسلے بھی بنائے تاکہ وہ بارشوں اور سیلاب سے محفوظ رہ کر جھیل کے پاس ہی رہیں۔

اس طرح 4200 گھنٹوں کی کوشش کے بعد اس فوٹر گرافر نے 7 لاکھ 20 ہزار تصاویر کھینچیں تاہم اسے اس دوران کامیابی نہ مل سکی، کیونکہ وہ پرندے کی غوطہ لگانے کی ایسی تصویر بنانا چاہتا تھا کہ جس میں پانی اڑتا ہوا نظر نہ آئے، چونکہ یہ پرندہ انتہائی تیز رفتاری سے غوطہ لگاتا ہے اوراس کی عکس بندی کرنے کے لیے بہت کم وقت ملتا ہے۔ ایلن مک اپنے مقصد کو پانے کے لیے دن رات کوشش کرتا رہا اور بلآخر 7 لاکھ 21 ہزارویں تصویر پر اسے اپنی مطلوبہ تصویر لینے میں کامیابی مل گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔