شفافیت اوراعلیٰ معیارکے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک  جمعـء 27 نومبر 2015
توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے،وزیراعلی پنجاب. فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے،وزیراعلی پنجاب. فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبے میں شفافیت اوراعلیٰ معیارکے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبہ پنجاب میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلی کا کہنا تھا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے جسے مقررہ وقت پر مکمل کرلیا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساہیوال کول پاورپراجیکٹ پردن رات کام جاری ہے جہاں ایک ہزار 320 میگا واٹ  بجلی 2017 میں حاصل ہو گی جب کہ گیس پرچلنے والے پلانٹس مکمل ہونے سے 3 ہزار 600 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی اور ان منصوبے کی تکمیل سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔