پاک بھارت سیریز کے لئے پی سی بی کو تحریری اجازت مل گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 27 نومبر 2015
وزیراعظم نے گزشتہ روز بیرون ملک روانگی سے قبل پی سی بی کو تحریری طورپراجازت دی۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نے گزشتہ روز بیرون ملک روانگی سے قبل پی سی بی کو تحریری طورپراجازت دی۔ فوٹو:فائل

لاہور: حکومت نے باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاک بھارت سیریز کی تحریری اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے پی سی بی کو تحریری طور پر بھارت کے ساتھ سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز بیرون ملک روانگی سے قبل پی سی بی کو تحریری طور پر اجازت دی۔ حکومتی اجازت ملنے کے بعد پاک بھارت سیریز سری لنکا میں ہوگی تاہم اس کے لئے بھارتی بورڈ کو اپنی حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔

دوسری جانب بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کے لئے سب سے پہلے وزارت خارجہ سے اجازت لینا ہوگی جو ابھی تک نہیں لی، وزارت خارجہ کی اجازت کے بعد وزارت داخلہ سکیورٹی کلیئرنس جاری کرے گی اور پھر کرکٹ سریز کے لئے راہ ہموار ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔