دانش تیمور اور سوہا علی ابڑو کا فلمی مستقبل روشن ہے، شفقت چیمہ

کلچرل رپورٹر  ہفتہ 28 نومبر 2015
ہمارے فلم ٹیکنشنز بغیر اسلحہ کے جنگ لڑ کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں، شفقت چیمہ فوٹو : فائل

ہمارے فلم ٹیکنشنز بغیر اسلحہ کے جنگ لڑ کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں، شفقت چیمہ فوٹو : فائل

لاہور: دانش تیمور اور سوہا علی آبڑو کا فلمی مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں، دونوں ہی ٹی وی کی طرح فلمی اسکرین پر بھی کامیاب رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار فلموں کے معروف اداکار شفقت چیمہ نے ایک انٹرویو میں کیا ۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ نئے آنے والے سبھی فنکار اچھا کام کر رہے ہیں مگر دانش تیمور اور سوہا علی آبڑو جن کے ساتھ فلم ’’رانگ نمبر‘‘ کی جس میں ان کے کام نے متاثر کیا ۔ انھوں نے کہا کہ بہت کم ایسے فنکار ہوئے ہیں جنھیں ٹی وی کے ساتھ سلور اسکرین پر بھی اپنا رنگ جمانے میں کامیاب رہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ شان، بابر علی، معمر رانا، سعود، جان ریمبو اور اربازخان سبھی میرے ساتھی فنکار ہیں ۔ اگر میرٹ پر بات کی جائے تو شان کے ساتھ چاہے میری کتنے ہی اختلافات یا ناراضگی ہو مگر شان اس فہرست میں نمبرون ہوگا۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ ہمارے ٹیکنشنز بغیر اسلحہ کے جنگ لڑ رہے ہیں، یہ ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بالی ووڈ کی کروڑوں روپے کے بجٹ سے بننے والی فلموں کے مقابلے میں ہماری فلمیں باکس آفس پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔