بھارتی صدرنے انتہا پسندی پردانشوروں کا موقف درست مان لیا

آئی این پی  ہفتہ 28 نومبر 2015
آر ایس ایس بھارت کی سب سے بڑی دہشتگرد جماعت ہے،سابق آئی جی مہاراشٹر، عامرخان سعودی عرب چلے جائیں، ابھجیت کاخط میں مشورہ۔ فوٹو: فائل

آر ایس ایس بھارت کی سب سے بڑی دہشتگرد جماعت ہے،سابق آئی جی مہاراشٹر، عامرخان سعودی عرب چلے جائیں، ابھجیت کاخط میں مشورہ۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت کے صدر پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ بھارتی شاعروں اوردانش وروں نے ایوارڈز کسی کے ایما پر نہیں خود واپس کیے، یہ احتجاج کا طریقہ ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر نے مودی حکومت کے وزرا کا موقف غلط قرار دیدیا جبکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی اور محبوبہ مفتی نے عامرخان، شاہ رخ خان اور اے آ رحمن کی حمایت کردی ہے، ملک کے ممتازشاعر اشوک واجپائی، پینٹرسندرم اور صحافی اوم تھانوی نے پرنب مکھرجی سے ملاقات کی، صدر مکھرجی کے ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوارڈ واپسی احتجاج کا ایک طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاعروں اوردانشوروں نے یہ ایوارڈزکسی کے ایما پر نہیں خود دیے تھے، ایوارڈ کی واپسی کے سبب عدم برداشت کامعاملہ قومی بحث کا حصہ بنا،بھارتی ریاست مغربی بنگال کی دبنگ وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے عامرخان، شاہ رخ خان اور اے آر رحمن کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ انھیں ملک چھوڑنے کا کہہ رہے ہیں، وہی ملک دشمن ہیں، مقبوضہ کشمیر کی رہنما محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر مسلمانوں کو بھارت چھوڑنے کیلیے کہا جاتا ہے۔

یہ انتہا پسندی نہیں تو کیا ہے؟ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ایس ایم مشرف نے کہا ہے کہ آر ایس ایس بھارت کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت ہے۔ بھارتی گلوکار ابھجیت نے عامر خان کے نام خط لکھ کر ’’پی کے‘‘ کو سعودی عرب منتقل ہونے کا مشورہ دے ڈالا ، اس نے کہا کہ آپ سے 2 نسل پہلے یوسف خان نے اپنا نام بدلا اور دلیپ کمار بن گئے لیکن ہم نے انھیں قبول کیا۔ ماہ جبین بانو نے خود کو مینا کماری بنا کر دوبارہ ایجاد کیا۔ رکن پارلیمنٹ ممتازمفتی نے لوک سبھامیں اداکار عامرخان کے حق میں تقریرکرڈالی۔انھوںنے بی جے پی کی پالیسیوں اورانتہاپسندوں پرکھل کرتنقیدکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔