بھارت کا مکروہ چہرہ، انتہا پسند ہندوؤں کا گائے پر تشدد

آن لائن  ہفتہ 28 نومبر 2015
انتہا پسند وشوا ہندوپریشد کی تصاویر منظرعام پرآنے کے بعد عوام میں غصے کی لہردوڑ گئی۔ فوٹو:فائل

انتہا پسند وشوا ہندوپریشد کی تصاویر منظرعام پرآنے کے بعد عوام میں غصے کی لہردوڑ گئی۔ فوٹو:فائل

ممبئی: بھارت کا مکرہ چہرہ پھر سامنے آگیا، گؤ ماتا پر جان قربان کرنے کا دعویٰ کرنے والے انتہا پسند ہندو خود اپنی ماتا کو لاتیں مارتے ہیں۔

سوشل میڈیا پران دنوں انتہا پسند ہندوؤں کی تصویروں کا خوب چرچا ہے جس میں وشوا ہندو پریشد کے کچھ لوگ بھارت میں ماتا کا درجہ رکھنے والی گائے کو لاتیں ماررہے ہیں، تصویریں منظرعام پر آنے کے بعد انتہا پسند ہندو جماعت وشوا ہندو پریشد کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ذمے دارافرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں کی گائے پر تشدد کی تصویریں بھارت میں عام ہو گئیں۔

واضح ر ہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں گائے ذبح کرنے پر پابندی ہے اوراس وجہ سے کئی مسلمانوں کو قتل بھی کیا جا چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔