گوجرانوالہ میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی اور اس کے مبینہ دوست کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 نومبر 2015
علی رضا نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی اہلیہ نتاشا اور اس کے مبینہ دوست وسیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس۔ فوٹو: فائل

علی رضا نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی اہلیہ نتاشا اور اس کے مبینہ دوست وسیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس۔ فوٹو: فائل

گوجرانوالا: تھانہ احمد آباد کے علاقے میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ ایمن آباد کی حدود میں ڈیرہ توت والا کے رہائشی علی رضا نے غیرت کے نام پر اپنی اہلیہ نتاشا اور اس کے مبینہ دوست وسیم کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علی رضا اپنے گھر میں داخل ہوا تو اس نے اپنی بیوی کے ساتھ وسیم نامی شخص کو بیٹھے دیکھا اور اشتعال میں آکر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علی رضا اور وسیم دونوں 2، 2 بچوں کے باپ ہیں۔ علی رضا کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے وسیم کے ساتھ تعلقات ہیں اور جب وہ کام پر چلا جاتا ہے تو وسیم اس کے گھر آتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔