- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
- راولپنڈی اسلام آباد میں روٹی کی سرکاری قیمت پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
شاہین اور اُلو کی طرح دکھنے والے پرندے نے جنگلی حیات کے ماہرین کوحیران کردیا
ایمسٹر ڈیم: اس کائنات میں ہزاروں نسلوں اور شکلوں کے چرند اور پرند موجود ہیں جن کے رنگ ڈھنگ دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے لیکن ہالینڈ میں شاہین اور الو کی کی شکل و صورت والے عجیب و غریب پرندے نے جنگلی حیات کے ماہر فوٹو گرافر کو حیرت میں ڈال دیا اور پریشان ہو گئے کہ اسے شاہین کا نام دیا جائے کہ الو۔
ہالینڈ میں ایسے عجیب و غریب پرندے کو دیکھا گیا ہے جس کی شکل الو اور شاہین سے ملتی جلتی ہے، یہ خبر ملتے ہی یورپ بھر سے جنگلی حیات کے ماہر فوٹو گرافر متعلقہ علاقے میں پہنچ گئے اور ہر کوئی اس پرندے کی تصاویر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں یاد گار کے طور پر بند کرنا چاہتا تھا لیکن جب یہ لوگ وہاں پہنچے تو پرندے غائب تھے۔ فوٹو گرافر اس قصبے کی گلیوں میں اس پرندے کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے اور جلد ہی انہیں یہ پرندہ ایک چھت پر بیٹھا نظر آگیا۔ ان فوٹو گرافر میں کرس میوس نامی فوٹو گرافر بھی شامل تھا جو اس پرندے کی اڑتے ہوئے تصویر لینے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک وہ پرندہ اڑتا ہوا اس کے ساتھ کھڑے ایک اور فوٹو گرافر کے سر پر آبیٹھا اور اس موقع سے فوٹو گرافر نے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اس پرندے کی تصویر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں بند کرلیا۔
59 سالہ ماہر فوٹو گرافر میوس کی جانب سے شائع کردہ اس عجیب و غریب پرندے کی تصویر جب ویب سائٹس او سوشل میڈیا پر چلی تو ہزاروں لوگ پرندے کی شکل اور اس کے میوس کے سر پر بیٹھنے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ میوس کا کہنا تھا کہ یہ ایک سحر انگیز پرندہ تھا اور وہ کچھ دیر فوٹو گرافر کے سر پر بیٹھا، اپنے پر ہلائے اور جنگل کی جانب پرواز کرگیا۔ میوس کا کہنا تھا کہ کئی لوگ تو اس تصویر کو دیکھ کر سمجھےکہ شاید فوٹو شاپ کے کمال نے پرندے کو فوٹو گرافر کے سرپر بٹھا دیا لیکن یہ ایک حقیقی تصویر ہے، اس پرندے کو یورشین ایگل کہا جاتا ہے اور اس کا وزن 3 کلو گرام جب کہ اس کے پنجے 2.3 انچ لمبے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے اس پرندے نے انسانوں پر 50 حملے کیے ہیں جس سے کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تاہم پہلی بار اس پرندے کو کیمرے کی آنکھ نے دیکھا جب کہ اس سے قبل یہ پرندہ کبھی دیکھا نہیں گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔