- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
کراچی پولیس تحریک انصاف کی ریلی کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے تیار
کراچی: ڈی آئی جی کراچی جنوبی ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں انتخابی ریلی کو ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمی عمران خان کی قیادت میں انتخابی ریلی کراچی کے مختلف علاقوں سے گزرے گی، ان کے پروگرام میں سلطان آباد کا دورہ بھی شامل ہے جہاں وہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ سلطان آباد جانے کے لئے انہیں ریڈ زون سے گزرنا پڑے گا جہاں کئی اہم سرکاری اداروں کے دفاتر ہونے کے باعث سیاسی یا احتجاج کی ممانعت ہے۔
ڈی آئی جی کراچی جنوبی ڈاکٹر جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو بھی ریلی کی صورت میں جانے کی اجازت نہیں جب کہ کوئی بھی ریلی اگرریڈ زون میں داخل ہوگی تو اسے روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، کسی بھی ناخوشگوار صورت حال پر قابو پانے کے لئے ریپڈ ریسپانس فورس کی 6 کمپنیوں کو طلب کرلیا ہے جسے مخرتلف علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے عمران خان کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ لیاری کی اندرونی گلیوں میں نہ جائیں۔
ڈاکٹرجمیل کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو کارنرمیٹنگ کی اجازت ہے تاہم وہ ریلی اورجلسے نہیں کرسکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔