لاہورسے کراچی جانے والی نائٹ کوچ کی 3 بوگیاں الٹ گئیں، ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 29 نومبر 2015
اچانک ٹرالر ٹرین کے سامنےآنے پرٹرین ڈرائیورنے ہنگامی بریک لگائی جس کی وجہ سے3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں،عینی شاہدین. فوٹو:فائل

اچانک ٹرالر ٹرین کے سامنےآنے پرٹرین ڈرائیورنے ہنگامی بریک لگائی جس کی وجہ سے3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں،عینی شاہدین. فوٹو:فائل

لاہور: رائیونڈ کے قریب پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرالر تیز رفتار مسافر ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں ٹرالر کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جب کہ تین بوگیاں الٹ گئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق رائیونڈ کے قریب پھاٹک کھلا رہ جانے سے ٹرالر تیزرفتارنائٹ کوچ کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں ٹرالر کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جب کہ ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث کئی مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ پھاٹک کھلا رہ جانے کے باعث پیش آیا اوراچانک کوسٹرٹرین کے سامنے آنے پر ٹرین ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگائی جس کی وجہ سے 3 بوگیاں پٹڑی سے اتریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔