انتہا پسندوں سے بھارتی بھی خوفزدہ ہیں، سائرہ نسیم

این این آئی  پير 30 نومبر 2015
بھارت میں انتہا پسندی کے عروج پر پہنچنے کے بعد اس کے اپنے لوگ بھی خوفزدہ ہیں،سائرہ نسیم   فوٹو: فائل

بھارت میں انتہا پسندی کے عروج پر پہنچنے کے بعد اس کے اپنے لوگ بھی خوفزدہ ہیں،سائرہ نسیم فوٹو: فائل

لاہور: گلوکار سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندی کے عروج پر پہنچنے کے بعد اس کے اپنے لوگ بھی خوفزدہ ہیں، بھارت کی اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان اور مسلمانوں کے حوالے سے شدت پسند رویے سے جمہوریت کے چمپئن ہونے کے دعویدار بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا ہے۔ بھارت میں انتہا پسندی کے عروج پر پہنچنے کے بعد اس کے اپنے لوگ بھی خوفزدہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کو ان کے کام کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں مدعو کیا جاتا ہے اور یہ پاکستان کا فخر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔