فلم کا ہٹ یا فلاپ ہونا فلم بینوں پر ہوتا ہے، دانش تیمور

آئی این پی  پير 30 نومبر 2015
  اس وقت ہمیں تنقید کے بجائے اصلاح کی ضرورت ہے، دانش تیمور فوٹو : فائل

اس وقت ہمیں تنقید کے بجائے اصلاح کی ضرورت ہے، دانش تیمور فوٹو : فائل

لاہور: اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کا ہٹ ہونا یا فلاپ ہونا فلم بینوں پر منحصر ہوتا ہے۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی دانش تیمور کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں تنقید کے بجائے اصلاح کی ضرورت ہے۔ دانش تیمور نے بتایا کہ انھیں بہت سی ایسی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہو ئیں جن کے اسکرپٹ پڑھ کر انھوں نے کام کرنے سے انکار کر دیا۔انھوں نے بتایا کہ ان دنوں وہ اپنی نئی لو اسٹوری پر مبنی فلم ’’تم ہی تو ہو‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ متیرا، نمرہ شیخ، لکی علی، نمرہ اور احمد شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔