ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،القاعدہ کے 4 دہشت گرد ہلاک

مانیٹرنگ ڈیسک  پير 30 نومبر 2015
 مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا کمانڈر شعیب چیمہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، فوٹو: فائل

مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا کمانڈر شعیب چیمہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، فوٹو: فائل

ڈی جی خان: قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقابلے میں القاعدہ کے 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کا اہم کمانڈر شعیب چیمہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علاقے وڈور کی بستی الیانی میں سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران القاعدہ کے دہشت گردوں سے مقابلہ ہوگیا جس میں دہشت گردوں نے بھاری اسلحے کا استعمال کیا تاہم مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا کمانڈر شعیب چیمہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، فرار ہونے والے دہشت گرد کے تعاقب کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں روانہ ہوگئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔