- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ کی واپسی کا معاملہ پھر لٹک گیا
راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ کی واپسی کا معاملہ آج ایک بار پھر لٹک گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ایان علی اپنے پاسپورٹ کے حصول کے لئے کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں انھوں نے 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے اور شخصی ضمانت جمع کرائی۔ ماڈل ایان علی کی جانب سے جمع کرائی گئی شخصی ضمانت میں کہا گیا کہ ہر پیشی کے موقع پر عدالت میں پیش ہوں گی اور اگر پیش نہ ہوں تو عدالت میرے خلاف جو چاہے فیصلہ سنا دے تاہم تاہم عدالت نے ایان علی کی جانب سے جمع کرائے گئے 10 لاکھ روپے کے ایک مچلکے اور ان کی شخصی ضمانت پر اعتراض اٹھا دیا۔
مچلکے کے حوالے سے عدالت کا موقف تھا کہ اس کی موجودہ ویلیو مقررہ رقم سے کم ہے جب کہ شخصی ضمانت کے حوالے سے عدالت کو تحریری طور پر لکھ کر دیا جائے کہ اگر میں عدالتی حکم پر پیش نہ ہوں تو پراپرٹی کے کاغذات ضبط کر لئے جائیں۔ ماڈل ایان علی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پراپرٹی کے کاغذات جمع نہیں کرا سکتی جس پر عدالت نے حکم دیا کہ اگر پراپرٹی کے کاغذات جمع نہیں کراسکتی تو پھر 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے جائیں جس پر ملزمہ نے کل تک 10 لاکھ کے مچلکے اور 10 لاکھ کی شخصی ضمانت جمع کرانے کا کہا اور عدالت سے روانہ ہو گئیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی ماڈل ایان علی اپنے پاسپورٹ کے حصول کے لئے کسٹم عدالت پیش ہوئی تھیں تاہم ڈیوٹی جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے ان کے مچلکے قبول نہیں کئے گئے تھے۔ یاد رہے کہ ایان علی کو رواں برس مارچ میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے ساڑھے 5 لاکھ ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔