پاکستان میں بھارتی مداخلت پر شدید تحفظات ہیں جسے بھارت کو تسلیم کرنا ہوگا، وزیراعظم

ویب ڈیسک  پير 30 نومبر 2015

پیرس: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن ہمسائیگی چاہتا ہے جس کے لیے بھارت سے مذاکرات کو تیار ہیں تاہم ہمیں پاکستان میں دہشت گردی اوربھارتی مداخلت پرشدید تحفظات ہیں جسے بھارت کو تسلیم کرنا ہوگا۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/12/q.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/Nawaz-modi.jpg

وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان پیرس میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں ایک صوفے پر بیٹھ کر دونوں وزرائے اعظم نے خوشگوار موڈ میں بات چیت کی اور ایک دوسرے کا حال احوال پوچھتے رہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/12/q1..jpg

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نریندری مودی سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی تاہم اچھا نہیں لگتا کہ سب کو بتاؤں مودی سے کیا بات ہوئی اس لیے ہماری آپس میں جو گفتگو ہوئی اس پرتبصرہ نہیں کرناچاہتا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کےدوران سب ملاقاتوں میں اچھی باتیں ہوئی ہیں، برطانوی وزیراعظم اور افغان صدر کے ساتھ سہ طرفہ گفتگو بھی ہوئی۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/12/q2.jpg

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سب ممالک کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، ہمیں اپنے معاملات کو اچھے انداز میں آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسی پرنظرثانی کرے، پاکستان پر امن ہمسائیگی چاہتا ہے اور بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی اوربھارت کی مداخلت پرشدید تحفظات ہیں لہٰذا بھارت کوپاکستان کے تحفظات تسلیم کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب پیرس سے لندن پہچنے پر میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات میں معاملات کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم پاکستان بھی چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف آپریشن عالمی دباؤ پر نہیں کیا اور اس آپریشن میں پاکستان کو کامیابیاں بھی ملی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔