بھارتی عدالت کا اداکارگووندا کومداح سے معافی مانگنے کا حکم

ویب ڈیسک  پير 30 نومبر 2015
 گوندا نے 2008 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے مداح سنتوش رائے کو سرعام تھپڑ رسید کردیا تھا،فوٹو:فائل

گوندا نے 2008 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے مداح سنتوش رائے کو سرعام تھپڑ رسید کردیا تھا،فوٹو:فائل

نئی دلی: بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ کے اداکار گووندا کو مداح کو سرعام تھپڑ مارنے پر معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔

بالی ووڈ کے ایکشن اور کامیڈی ہیرو گووندا کو حقیقی زندگی میں ایکشن میں نظر آنا مہنگا پڑگیا ہے جس میں انہوں نے 2008 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے مداح کو سرعام تھپڑ رسید کردیا تھا جس پر ان کے مداح  نے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی تاہم اب درخواست کی سماعت کے بعد اعلیٰ عدالت نے اداکار کو معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔

مداح کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اداکار گووندا کو سرعام تھپڑ مارنے پر معافی مانگ کر معاملہ ختم کرنے کا حکم دیا ہے تاہم مداح کی جانب سے معاملہ رفع دفع نہ ہونے پر گووندا کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کئی اداکاروں کو مداحوں سے بدتمیزی اور لڑائی کے باعث عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔