خیبرپختونخوا کے سابق وزیرضیااللہ آفریدی کی ضمانت کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک  منگل 1 دسمبر 2015
احتساب کمیشن کےآئین کےمطابق ملزم کو45 روزتک حراست میں رکھا جاسکتا ہے لیکن ضیااللہ آفریدی 145 دن سے جیل میں ہیں،وکیل۔ فوٹو:فائل

احتساب کمیشن کےآئین کےمطابق ملزم کو45 روزتک حراست میں رکھا جاسکتا ہے لیکن ضیااللہ آفریدی 145 دن سے جیل میں ہیں،وکیل۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیرمعدنیات ضیاءاللہ آفریدی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق صوبائی وزیرضیااللہ آفریدی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر ضیاللہ آفریدی کے وکیل اکرم شیخ نے موقف اختیار کیا کہ احتساب کمیشن کے آئین کے مطابق ملزم کو 45 روز تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے لیکن ضیااللہ آفریدی 145 دن سے جیل میں قید ہیں اوراب تک احتساب کمیشن ریفرنس دائر کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو عبوری ضمانت دی جائے تاہم عدالت نے اکرم شیخ کی استدعا مسترد کردی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن نے رواں سال جولائی میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیرمعدنیات ضیااللہ آفریدی کواختیارات کے ناجائزاستعمال اور مالی بدعنوانی کے الزامات پرگرفتارکیا تھا جس کے بعد پارٹی نے انہیں وزارت سے برطرف کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔