شکیر افیس بک پر دنیا کی مشہور ترین شخصیت بن گئی

ویب ڈیسک  بدھ 2 دسمبر 2015
ہمیشہ سےاپنےدوستوں کی تعداد بڑھاناچاہتی تھی لیکن کبھی سوچا نہیں تھاکہ چاہنےوالوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوجائےگی،شکیرا۔  فوٹو : فائل

ہمیشہ سےاپنےدوستوں کی تعداد بڑھاناچاہتی تھی لیکن کبھی سوچا نہیں تھاکہ چاہنےوالوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوجائےگی،شکیرا۔ فوٹو : فائل

لندن: گلوکارہ شکیرا ساتھی گلوکاراؤں ریحانا اور ایمنیم کو پیچھے چھوڑ کر 8کروڑ 64لاکھ سے زائد چاہنے والوں کے ساتھ فیس بک پر دنیا کی سب سے مشہور شخصیت بن گئی ہیں۔

فیس بک پر اس وقت شکیرا کے چاہنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 64 لاکھ 20 ہزار 722 ہے جب کہ دوسرے نمبر پر گلوکارہ ریحانا ہیں جن کے چاہنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 62 لاکھ 71 ہزار591 ہے۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر بھی گلوکارایمنیم کاہے اور ان کے چاہنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 39 لاکھ 35 ہزار 160 ہے۔

مشہور فٹبالر کرسٹینو رونالڈو، مائیکل جیکسن ، وین دیزل ، کیٹی پیری ، ول اسمتھ ، جسٹس بائبر اور لیڈی گاگا بالترتیب چوتھے سے 10 نمبر پر ہیں ، شکیرا کا اپنے سوشل میڈیا پیج پر کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اپنے دوستوں کی تعداد بڑھانا چاہتی تھیں لیکن کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کے چاہنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہو جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔