- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
- اعمال حسنہ رمضان الکریم
- قُرب الہی کا حصول
- رمضان الکریم ماہِ نزول قرآن حکیم
- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
پاکستان سے معاہدہ بھارتی بورڈ کے گلے میں ہڈی بن کر پھنس گیا
نئی دہلی: پاکستان سے باہمی کرکٹ کا معاہدہ بھارتی بورڈ کے گلے میں ہڈی بن کر پھنس گیا، انکار کی صورت میں پی سی بی 75 سے 100 ملین ڈالر ہرجانے کا کیس کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک میڈیا ہاؤس نے پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت تک رسائی حاصل کرکے تمام تفصیلات بھی افشا کردی ہیں۔ اس معاہدے کی رو سے 8 برس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 6 سیریز کھیلی جانی ہیں۔
ان میں سے پہلی رواں ماہ شیڈول ہے مگر اس کے بارے میں تاحال کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ دونوں بورڈز کے درمیان طے پانے والے اس ایم او یو میں یہ تلخ حقیقت واضح طور پر موجود ہے کہ بی سی سی آئی نے یہ معاہدہ صرف اور صرف بگ تھری کیلیے پاکستانی بورڈ کی حمایت حاصل کرنے کیلیے کیا۔ یاد رہے کہ آغاز میں جب بگ تھری کا معاملہ سامنے آیا تھا تب بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے دوٹوک انداز میں اس کی مخالفت کا اعلان کیا، انھوں نے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈکا کرکٹ پر قبضے کا راستہ روکنے کیلیے دیگر بورڈز کو متحد کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔
تب حکومت نے کرکٹ بورڈکی باگ ڈور نجم سیٹھی کو تھما دی جنھوں نے نہ صرف بگ تھری کی حمایت کا اعلان کیا بلکہ ملک کو بھارت کے ساتھ سیریز کی صورت میں کروڑوں ڈالرآمدنی کے سبز باغ بھی دکھائے۔
ایم او یو میں ایک شرط یہ بھی موجود ہے کہ اگر بھارتی بورڈ پاکستان کے خلاف سیریز سے جان چھڑانے کی کوشش کرے تو پھر پی سی بی کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اس پر 75 سے 100 ملین ڈالر جرمانے کا کیس دائر کردے،اسی وجہ سے بھارتی بورڈ سیریز نہ ہونے کا سبب حکومتی اجازت نہ ملنے کو قرار دینا چاہتا ہے، اب مقابلوں کے انعقاد کا حتمی وقت آچکا مگر تاحال بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی کلیئرنس نہیں آئی۔ ادھر بھارتی میڈیا نے دونوں بورڈز کے درمیان طے پانے والے ایم او یو کو غیراخلاقی قرار دینا شروع کردیا،ان کے نزدیک کرکٹ بحالی کی آڑ میں سودے بازی کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔