عمراکمل کا ایک لاکھ روپے میں ایک رن، ہیلی کاپٹر پرلانے کا فائدہ نہ ہوا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 2 دسمبر 2015
رنگپور رائیڈز کے خلاف میچ میں عمر اکمل نے 8 گیندوں پر صرف ایک رن بنایا۔۔ فوٹو:فائل

رنگپور رائیڈز کے خلاف میچ میں عمر اکمل نے 8 گیندوں پر صرف ایک رن بنایا۔۔ فوٹو:فائل

ڈھاکا:  بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ وکنگز کو عمر اکمل کا واحد رن ایک لاکھ روپے میں پڑا۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی شکستوں میں برابر حصہ ڈالنے والے نوجوان بیٹسمین کو فرنچائزنے ڈھاکا سے چٹاکانگ لانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا لیکن رنگپور رائیڈز سے میچ میں انھوں نے توقعات پر پانی پھیر دیا، عمر 8 گیندوں پر صرف ایک رن بنانے کے بعد شکیب الحسن کا شکار بن گئے، یوں وہ شائقین کو مایوسی کے سواکچھ نہ دے سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔