روتے ہوئے نوزائیدہ بچوں کو فوری خاموش کرانے کا طریقہ

ویب ڈیسک  جمعرات 3 دسمبر 2015

کیلیفورنیا: گزشتہ 30 برس سے چھوٹے بچوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر رابرٹ ہیملٹن نے روتے ہونے نومولود بچوں کو فوری چپ کرانے کا آسان نسخہ ایک وڈیو کی صورت میں پوسٹ کیا ہے۔

ویڈیو میں ڈاکٹر ہیملٹن نے بچوں کو چپ کرانے کا تفصیلی طریقہ بتایا ہے، اس کے لیے بچے کو دونوں ہاتھوں سے اٹھا کر 45 درجے تک جھکائیے اور اس کے کولہوں کو ہلکے سے ہلائیں تو بچہ تھوڑی دیر میں خاموش ہوجاتا ہے۔ یہ جاننے کے لیے اس ویڈیو کو دیکھنا ضرور ہے جسے 3 دن میں 10 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق یہ نسخہ کبھی ناکام نہیں ہوتا اور ہمیشہ کارآمد ہوگا  کیونکہ یہ ان کا 30 سالہ تجربہ ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق روتے ہوئے بچے کو اٹھائیں لیکن انگلیوں کی بجائے ہھتیلی سے بچے کو اٹھائیں، اس کی ٹھوڑی کو سہارا دیں اور 45 درجے پر جھکا کر دھیرے سے اس کے کولہوں کو ہاتھ رکھ کر بچے کو آگے پیچھے اور دائیں بائیں جھکائیں اور یہ عمل بہت دھیمے انداز میں کریں۔ ڈاکٹر کے مطابق یہ عمل چھوٹے بچوں کے لیے بہت بہتر ہے لیکن 3 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کے لیے بھی کارآمد ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔