افغان طالبان کے سربراہ ملااخترمنصورہلاک ہوگئے، چینی میڈیا کا دعویٰ

ویب ڈیسک  جمعـء 4 دسمبر 2015
ملااخترمنصورہلاک نہیں ہوئے اور اس حوالے سے خبربے بنیاد ہے، ترجمان افغان طالبان۔ فوٹو:فائل

ملااخترمنصورہلاک نہیں ہوئے اور اس حوالے سے خبربے بنیاد ہے، ترجمان افغان طالبان۔ فوٹو:فائل

بیجنگ: افغان طالبان کے امیرملا اخترمنصور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جب کہ طالبان ترجمان نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/12/q81.jpg

چینی میڈیا کے مطابق طالبان دھڑوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے افغان طالبان کے امیرملااختر منصور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ چینی میڈیا نے افغانستان کے پہلے نائب صدرجنرل عبدالراشد دوستم کے ترجمان سلطان فیضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سربراہ ملا منصور ہلاک ہوگئے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/12/q91.jpg

دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہلاکت کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی رائے طالبان کے خلاف ہموار کرنے کے لئے افغان حکومت کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/12/q101.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/12/mulla-umar.jpg

واضح رہے کہ سابق طالبان سربراہ ملا عمر کی رواں سال جولائی میں طبعی موت کی خبر آنے کے بعد شوریٰ نے ملا اخترمنصور کو قیادت سونپی تھی جس کے بعد افغان طالبان دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے اور ملاعمر کے قریبی ساتھی ملا محمد رسول نے ملا اخترمنصور کی قیادت ماننے کی مخالفت کی اور اپنا نیا دھڑا بنا لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔