لاہور میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے ماں باپ سمیت 4 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 3 فروری 2016
گھر میں پہلے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی پھر سلنڈر دھماکا ہوا، پولیس، فوٹو؛ فائل

گھر میں پہلے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی پھر سلنڈر دھماکا ہوا، پولیس، فوٹو؛ فائل

 لاہور: حسن ٹاؤن میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے اور سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی سیمت 4 بچے جاں بحق جب کہ ایک بچی زخمی ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے علاقے حسن ٹاؤن میں گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے باعث سلنڈر پھٹ گیا جس سے زور دار دھماکا ہوگیا اور آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ واقعے کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور ان کے 4 بچے جاں بحق اور ایک کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

نمائندہ کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 8 سالہ عثمان، 7 سالہ نستعین، 6 سالہ ارسلان 3 سالہ حنان شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والی بچی کی حالت تشویشناک ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں۔ پولیس کے مطابق پہلے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ آگ لگی جس سے سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حسن ٹاؤن میں شارٹ سرکٹ سےبچوں کےجاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورواقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔