کراچی آپریشن کے اہداف رفتارکی قید سے آزاد ہیں، کورکمانڈر نوید مختار

ویب ڈیسک  جمعرات 4 فروری 2016
کراچی آپریشن میں سب سےاہم اورضروری کامیابی امید کی بحالی ہے,،کورکمانڈرکراچی:فوٹو:فائل

کراچی آپریشن میں سب سےاہم اورضروری کامیابی امید کی بحالی ہے,،کورکمانڈرکراچی:فوٹو:فائل

 کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ شہر میں آپریشن کے اہداف رفتار کی قید سے آزاد ہیں لیکن اس کی تکمیل پر کوئی ابہام نہیں۔

کراچی میں پاکستان رینجرزسندھ کےٹریننگ سینٹراینڈ اسکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ رینجرزکراچی کے امن کا مرکزی کردارہیں، کراچی آپریشن مکمل طورپرغیر سیاسی، بلاامتیازاور ہرطرح کی مصلحت اوردباؤ سے آزاد ہے ، کراچی آپریشن کےاہداف رفتارکی قید سے آزاد ہیں لیکن اس کی تکمیل پرکوئی ابہام نہیں۔ آپریشن میں سب سےاہم اورضروری کامیابی امید کی بحالی ہے، اس سفر کی کامیابی کا اہم ستون عوام کی حمایت اور تعاون ہے لیکن ان کامیابیوں کو پائیدار بنانے کے لیے ہمیں مل کراوربھی کام کرنا ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے رینجرزکے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرز نہایت جری،قابل ستائش فورس کےطور پرجانی جاتی ہے، اس فورس کی کامیابیوں کا سہرا افسران، عہدیداران اور جوانوں کے سر ہے۔ آپ ایک فرد نہیں ادارہ ہیں، آپکا ہرعمل ادارے کی پہچان بنے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔