شراب کی فروخت پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج اور واک آؤٹ

ویب ڈیسک  جمعرات 4 فروری 2016
شراب فروخت کرکے ٹیکس دیتے ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت۔ فوٹو:فائل

شراب فروخت کرکے ٹیکس دیتے ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت۔ فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان میں شراب کی کھلے عام خریدو فروخت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سوال اٹھایا گیا کہ شراب حرام ہے یا حلال جب کہ مسیحی رکن اسمبلی شہنیلا رکھ نے کہا کہ عیسائی مذہب میں بھی شراب حرام ہے تو پھر ملک میں اس کی فروخت پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی۔

شراب کی خریدو فروخت کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ شراب فروخت کرکے ٹیکس دیتے ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ حکومتی جواب پر متحدہ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔