بھارت کو روایتی ہٹ دھرمی چھوڑ کرسنجیدگی سےمسئلہ کشمیرحل کرنا چاہیئے، خورشیدشاہ

ویب ڈیسک  جمعـء 5 فروری 2016
 پیپلزپارٹی تحریک آزادی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، قائد حزب اختلاف، فوٹو؛ فائل

پیپلزپارٹی تحریک آزادی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، قائد حزب اختلاف، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفاد میں ہے جب کہ بھارت کو روایتی ہٹ دھرمی چھوڑ کر سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کشمیرکی آزادی کے لئے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا، پیپلزپارٹی تحریک آزادی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے جب کہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے، عالمی برادری بھی اپنے مفادات کیلئے مسئلہ کشمیر پر خاموش ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بھارت کو روایتی ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیئے، کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفاد میں ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔