افغان مفاہمتی عمل کیلیے 4 فریقی مذاکرات کا تیسرا دور آج اسلام آباد میں ہوگا، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک  جمعـء 5 فروری 2016
چار ملکی اجلاس میں پاکستان ، افغانستان ، چین اور امریکا کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ، دفتر خارجہ ،  فوٹو؛ فائل

چار ملکی اجلاس میں پاکستان ، افغانستان ، چین اور امریکا کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ، دفتر خارجہ ، فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے چار فریقی مذاکرات کا تیسرا دور آج اسلام آباد میں ہوگا جب کہ اجلاس میں پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن اور افغان مفاہمتی عمل کے لیے 4 ملکی اجلاس کا تیسرا دور آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں پاکستان کے علاوہ افغانستان ، چین اور امریکا کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ اجلاس میں افغانستان میں قیام امن کےلئے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔

واضح رہے افغان مفاہمتی عمل کا دوسرا دور کابل میں ہوا تھا جہاں افغان طالبان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی جب کہ اجلاس میں خطے کے پر امن حل کیلیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔