ٹرک آرٹ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کررہا ہے ، نادیہ حسین

شوبز رپورٹر  ہفتہ 6 فروری 2016
ہم پاکستانی رنگوں کو نہ صرف اختیار کرتے ہیں بلکہ انھیں مزید بہترین انداز میں پیش بھی کرتے ہیں، نادیہ حسین۔ فوٹو: فائل

ہم پاکستانی رنگوں کو نہ صرف اختیار کرتے ہیں بلکہ انھیں مزید بہترین انداز میں پیش بھی کرتے ہیں، نادیہ حسین۔ فوٹو: فائل

 کراچی: گذشتہ شب کراچی کے مقامی شاپنگ مال میں جے ڈاٹ کی جانب سے ٹرک آرٹ پر مبنی ’’ہر رنگ اپنا ‘‘کے ملبوسات کی نمائش کی گئی، جس میں شوبزنس کے مختلف شعبوں ٹی وی ڈرامہ، فلموں اور فیشن کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جن میں شمعون عباسی، نادیہ حسین، جویریہ سعود، عباس جعفری، جنید خان، عمر شہزاد، کرن خان، رباب، چ، عالیہ امام شامل ہیں۔ جبکہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ڈاکٹر شہلا رضا نے بھی ایم این اے شاہدہ رحمانی کیساتھ تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر نادیہ حسین کا کہنا تھا ٹرک آرٹ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، ہم اپنے ثقافت کے رنگوں کو کپڑوں میں ڈھال رہے ہیں۔ سعدیہ امام نے کہا کہ اس کلیکشن میں قوس و قزح کے رنگوں کا انتخاب بے حد خوبسورت و دلکش انداز میں کیا گیا ہے جس سے پہننے والے کی شخصیت میں بھی نکھار آئیگا کیونکہ خوش اطوار رنگ شخصیت کو ابھارنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

انوشے اشرف نے کہا کہ ’’ہر رنگ اپنا ‘‘روایتی اور عصر حاضر کے ڈیزائن فلسفے کا انتہائی حسین امتزاج ہے۔ ٹرک آرٹ سے متاثر ’’ہر رنگ اپنا‘‘کے ملبوسات میں بشمول خوبصورت کرتیاں‘ خوبصورت جیکارڈ اورپرکشش لان پیش کی گئی ۔جے ڈاٹ کیسیلز اینڈ مارکیٹنگ علی مفتی نے کہا ’’ٹرک آرٹ پاکستان کے تمام رنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم پاکستانی رنگوں کو نہ صرف اختیار کرتے ہیں بلکہ انھیں مزید بہترین انداز میں پیش بھی کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔