- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
پوسٹ کلیئرنس آڈٹ میں53کروڑکی ٹیکس چوری بے نقاب
کراچی: ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمزکراچی نے گزشتہ ماہ53کروڑ 11 لاکھ47 ہزار روپے کی ٹیکس چوری کے کیسز بے نقاب کیے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جنوری میں 27 کروڑ 10 لاکھ 92 ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکس چوری پر آڈٹ آبزرویشن کا اجرا اور 26 کروڑ سے زائد کی کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹس کو ارسال کیں۔
دستاویزات کے مطابق ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہواتھاکہ درآمدکنندگان نے چین، یورپین یونین کے رکن فرانس، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، امریکا، ویتنام، تھائی لینڈ، سنگاپور اور بھارت سے ٹیلی کمیونی کیشن آلات، سافٹ ویئر، کیلشیم کاربونیٹ، ٹائرٹیوب، ایل ای ڈی لائٹس ودیگراشیا کے کنسائمنٹس منگوائے جن کی کلیئرنس کیلیے انڈرانوائسنگ، مس ڈیکلریشن، ایس آر او 678، 1136، 549، 659، 575 کی سہولت کاناجائزفائدہ اٹھا کر 53 کروڑ 11 لاکھ 47 ہزار 189 روپے کے ڈیوٹی و ٹیکسز کی چوری کی۔
دریں اثنا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کیلشیم کاربونیٹ کلیئرنس پر کم ڈیوٹی ادائیگی کی نشاندہی پر درآمدکنندگان نے ادائیگیاں شروع کردیں۔ واضح رہے کہ کیلشیم کاربونیٹ کے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال میں انکشاف ہواتھاکہ کلیئرنس کیلیے پی سی ٹی کا غلط استعمال کیا گیا اور 10 کے بجائے 5 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ادا کی گئی ۔
جس سے قومی خزانے کو4کروڑ کا نقصان پہنچا جس پر ڈائریکٹوریٹ نے درآمدکنندگان کو نوٹس جاری کیے تو درآمدکنندہ میسرز جے زی انٹرپرائزز نے 21لاکھ 52 ہزارروپے ادا کردیے جبکہ ادائیگی نہ کرنیوالے درآمدکنندگان کے خلاف کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو ارسال کی جائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔