حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم

 ہفتہ 6 فروری 2016
 جب تک ہم کسی حتمی نتیجےپرنہیں پہنچیں گےفضائی آپریشن بندرہے گا، چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ۔ فوٹو؛ فائل

جب تک ہم کسی حتمی نتیجےپرنہیں پہنچیں گےفضائی آپریشن بندرہے گا، چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ۔ فوٹو؛ فائل

حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کی سربراہی میں حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔ مذاکرات  کراچی میں وفاقی وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کے گھر پر ہوئے جس میں سینٹر نہال ہاشمی، چئیرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ ، صفدر انجم ، ناصر جنجوعہ ، شمیم اکمل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہےکہ فلائٹ آپریشن جلدسےجلد شروع کیاجاسکے لہذاجوائنٹ ایکشن کمیٹی سےآپریشن شروع کرنے کا کہا ہے لیکن اصل مذاکرات فلائٹ آپریشن بحال ہونےکےبعدہوں گے۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کا کہنا تھا پہلی بار حکومتی وفد سے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے لہذا مشاورت سے مسئلہ حل کریں گے جب کہ ہم نے اپنی تمام باتیں وزیر مملکت کے سامنے رکھ دی ہیں اور یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے 4 لاپتہ افراد کوفوری بازیاب کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہےکہ ہمارے مسافر پریشان ہیں لیکن جب تک ہم کسی حتمی نتیجےپرنہیں پہنچیں گےفضائی آپریشن بندرہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔