عرفان پٹھان نے سعودی ماڈل سے بیاہ رچا لیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 فروری 2016
صفا ایک پروفیشنل ماڈل ہے جو آج کل جدہ کی ایک فرم کے ساتھ منسلک ہے۔ فوٹو: فائل

صفا ایک پروفیشنل ماڈل ہے جو آج کل جدہ کی ایک فرم کے ساتھ منسلک ہے۔ فوٹو: فائل

جدہ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر نے سعودی ماڈل صفا بیگ سے شادی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان پٹھان نے 21 سالہ سعودی ماڈل صفا بیگ سے حرم شریف میں شادی کی۔ شادی کی تقریب سادگی سے ہوئی جس میں صرف دونوں خاندان والوں کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ نکاح کے بعد جدہ کے ایک ہوٹل میں ولیمے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عرفان پٹھان کو اہلیہ کی تصویرسوشل میڈیا پرشیئر کرنا مہنگا پڑگیا

صفا بیگ جدہ کے علاقے عزیزیہ کی رہائشی ہیں جب کہ آج کل ایک فرم میں کام کر رہی ہیں، اس سے قبل صفا بیگ ماڈلنگ کرتی تھیں۔ عرفان پٹھان کی صفا بیگ سے ملاقات دو سال قبل دبئی میں ہوئی تھی جس کے بعد سے دونوں میں قربت بڑھتی چلی گئی اور 3 ماہ قبل ہی دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔